
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں عراقی ڈرون حملوں کا نشانہ بننے کے بعد ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی تھی۔ تاہم اب سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی بھی روک دی ہے۔
