مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس، اہم امور پر تبادلۂ خیال

توانائی Sep 23, 2026 IDOPRESS

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پرمصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق ،مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے 21 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات کی۔

وزرائے خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے چاروں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت اور رابطہ کاری کی اہمیت کا اعادہ کیا،خطے میں جاری کشیدگی اور مخاصمت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ پائیدار حل کے حصول کا واحد راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔

وزرائے خارجہ نے سوڈان کی خودمختاری، اتحاد، آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،انہوں نے سوڈان کے جائز قومی اداروں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے حوالے سے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنایا اور طویل مدتی علاقائی استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں