
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے تمام ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں، ذیلی تنظیموں کو تیاری کی ہدایات جاری کردیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر سے مؤخر کیے گئے لانگ مارچ کو مزید ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کردہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اس حوالے سے ارکان اسمبلی، عہدیداروں، ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ لانگ مارچ کی مکمل تیاری کریں جبکہ اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
