انگلینڈ کیخلاف شاندار فتح پرصدر مملکت ، وزیراعظم اور چیئرمین پی سی بی کا پیغام بھی آ گیا

توانائی Oct 26, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف ایک وکٹ سے شاندار کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے انگلینڈ کے خلاف اعصاب شکن مقابلے میں ایک وکٹ سے فتح حاصل کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

صدرِ مملکت نے شاداب خان کی سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ کی اہم شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے عزم، حوصلے اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو یادگار کامیابی دلائی۔

وزیر اعظم نے شاداب خان کی شاندار سنچری اور حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ کی فیصلہ کن شراکت کو بھی سراہا، جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

وزیراعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں عالمی معیار کی بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں اہم ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں شاندار کارکردگی پر پاکستانی کرکٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں