ملتان میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور 2 بیٹیاں جھلس کر جاں بحق

توانائی Oct 29, 2026 IDOPRESS

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور ان کی دو بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بوسن روڈ پر اڈا لطف آباد کے قریب مکان کی دوسری منزل پر آگ لگی تھی جسے بجھا دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گھر کی دوسری منزل پر کرایہ دار رہائش پذیر تھے، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

کمرے میں موجود خاتون اور اس کی دو بیٹیاں جانبر نہ ہوسکیں، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں