
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی فوج کے ایک اہلکار نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو تصدیق کی ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ‘ اب مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ خطے میں پہلے سے موجود ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش‘ اور ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘ بھی موجود ہیں۔
خطے میں امریکہ کے ان تین طیارہ بردار بحری جہازوں کی بیک وقت موجودگی عارضی ہونے کا امکان ہے، کیونکہ طیارہ بردار بحری جہازوں کے جنگی گروپ ایک نظام کے تحت خطے میں اپنی تعیناتی کی جگہ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔
