
ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع ساہیوال میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حراستی تشدد و ہلاکت کیس میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے حراستی تشدد اور ہلاکت کے کیس میں اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس اوکاڑہ کے پانچ نامزد اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی ایف آئی اے ساہیوال سرکل نے ایف آئی آر نمبر 07/2026 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نذر عباس ایس آئی، عظمت علی ایس ایچ او/ایس آئی، رائے منظور ایس آئی، سیف اللہ محرر اور عرفان علی اے ایس آئی کو گرفتار کیا۔
