اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج طلب کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج طلب کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کو اب تک کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ایران اور امریکا جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر بھی غور ہوگا۔
