کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر مقدمہ، کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے بیان جاری کردیا

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلیا میں مقدمے کے معاملے پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے  بیان جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل

سافٹ ویئر Apr 8, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلیا میں مقدمے کے معاملے پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے بیان جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کرکٹ نیوز ساؤتھ ویلز نے کہا کہ نیوساوتھ ویلز ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر ڈرائیونگ کر نے کے مبینہ واقعے سے آگاہ ہے ، بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے کپتان پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے چارچز بھی لگائے ہیں۔

سی ای او لی جرمون نے کہا کہ کرکٹ این ایس ڈبلیو ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کرتا ہے، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

سی ای او کے مطابق وارنر الزامات کی سنگین نوعیت سے آگاہ ہیں اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔

لی جرمون کا کہنا ہے کہ ہم سب ساتھ مل کر ڈیوڈ وارنر اور تمام کھلاڑیوں کو محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے مزید آگاہ کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں