اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما خالد یوسف چودھری کا کہنا ہے آج میں تیسری بار اڈیالہ جیل راولپنڈی گیا تاکہ عمران خان کے لیے سپریم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما خالد یوسف چودھری کا کہنا ہےآج میں تیسری بار اڈیالہ جیل راولپنڈی گیا تاکہ عمران خان کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے والے مقدمات سے متعلق قانونی دستاویزات پر دستخط حاصل کیے جا سکیں۔ اس سے قبل 27 مارچ اور 2 اپریل کو بھی کوشش کی گئی لیکن جیل حکام کی جانب سے دستخط شدہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں،جس کے باعث ہم عدالت سے رجوع نہ کر سکے۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 7 اپریل کو ویئر ٹی سی ایس کے ذریعے وکالتنامہ اور پاور آف اٹارنی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائے گئے جو 8 اپریل کو موصول بھی ہوئے، تاہم آج جب ان کے حصول کے لیے دوبارہ جیل پہنچے تو بتایا گیا کہ یہ دستاویزات ریکارڈ میں موجود ہی نہیں ہیں۔ اس کے باعث نہ صرف قانونی کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے بلکہ عمران خان کا انصاف تک رسائی کا بنیادی حق بھی چھینا جا رہا ہے۔
”آج میں تیسری بار اڈیالہ جیل راولپنڈی گیا تاکہ عمران خان کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے والے مقدمات سے متعلق قانونی دستاویزات پر دستخط حاصل کیے جا سکیں۔ اس سے قبل 27 مارچ اور 2 اپریل کو بھی کوشش کی گئی لیکن جیل حکام کی جانب سے دستخط شدہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے… pic.twitter.com/seSzIaxSFD
— PTI Punjab (@PTIPunjabPK) April 13,2026
