
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ تیار کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو نے شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب واقع پاسپورٹ آفس پر اچانک چھاپہ مارا۔
