حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ریلیف پیکیج پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

سافٹ ویئر Jun 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے مالی سال 27-2026کے وفاقی بجٹ میں جائیداد کی خرید وفروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی اور پورے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ریلیف پیکج پر مذاکرات جاری ہیں، جس کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بجٹ میں ٹیکس ریلیف کا معاملہ حل نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ریلیف پیکیج پر مذاکرات جاری ہیں اور تاحال اس معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسوں میں ریلیف کا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ توقع ہے کہ آئی ایم ایف جائیداد کی خریدوفروخت پر ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کم کرنے پر راضی ہو جائے گا مگر یہ ممکن ہے جتنی شرح حکومت کم کرنا چاہتی ہے آئی ایم ایف اتنی شرح کم کرنے پر راضی نہ ہو۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں