
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بغیر لائسنس 17 سال تک کینیڈین ائیرلائن کے طیارے اڑانے والے سابق پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘کے مطابق کینیڈا میں ائیر کینیڈا کے ایک سابق پائلٹ پر تقریباً 17 سال تک بغیر لائسنس کے پرواز کرنے کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق جیفری وال نامی پائلٹ کو یکم جون کو گرفتار کیا گیا اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے 2009 سے 2025 کے دوران 900 سے زائد ملکی و بین الاقوامی پروازیں کیں حالانکہ انہوں نے کبھی مطلوبہ لائسنس حاصل نہیں کیا تھا اور نہ ہی لازمی امتحانات مکمل کیے۔
