معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن کارروائی کریں گے: عراقچی

سافٹ ویئر Jun 29, 2026 IDOPRESS

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق کے صدر نزار امیدی سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے معاہدے کے بعض نکات خصوصاً اس کے پہلے پیراگراف کی خلاف ورزی خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کی راہ میں ایک سنجیدہ رکاوٹ ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مفاہمتی یادداشت پر نیک نیتی کے ساتھ اور ’کمٹمنٹ کے بدلے کمٹمنٹ‘ کے اصول کے تحت عمل درآمد کے خواہاں ہیں۔‘


تاہم ایران کے وزیرِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہم دوسرے فریق کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں