کسی بھی کالعدم تنظیم کیساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے، فضل الرحمان کو ثالثی کیلئے ایکشن کمیٹی نے اپروچ کیا: طارق فضل چوہدری

سافٹ ویئر Jul 3, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ مہاجرین کی 12 نشستیں فی الفور ختم نہیں ہوسکتیں، نشستوں کے خاتمے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ بات چیت سے مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی، ہم مذاکرات کو ہی ہر مسئلے کا حل سمجھتے ہیں۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ایکشن کمیٹی کالعدم ہونےکے بعد ہمارے پاس براہ راست مذاکرات کا رستہ نہیں، ہم کسی بھی کالعدم تنظیم کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے، مولانا فضل الرحمان کو ثالثی کےلیے ایکشن کمیٹی نے اپروچ کیا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا 12 نشستوں کے حوالے سے 4 آپشنز دیے جو وہ نہیں مانے، الیکشن کے بعد نئی اسمبلی کوئی فیصلہ کرے تو وہ ترمیم کر سکتی ہے، 12 نشستیں ابھی بحال ہیں اور بحال رہیں گی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر نے فیصلہ کیا کہ پر تشدد ہجوم کو سڑکوں پر نہیں نکلنے دینا، وزیراعظم آزاد کشمیر مسلم لیگ ن سے کوئی بات کریں گے تو اپنا رد عمل دیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں