
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اور اداکارہ درفشاں سلیم کی شادی سے متعلق زیرِ گردش افواہیں پھیلانے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ خبر میں نے نہیں پھیلائی، نہ درفشاں سے اور نہ ہی ایسی خبریں پھیلانے والوں سے میرا کوئی تعلق ہے۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر اداکارہ درفشاں سلیم اور رجب بٹ کی شادی سے متعلق خبریں بغیر کسی مستند ذریعے کے گردش کرنے لگی تھیں، بعد ازاں درفشاں سلیم اور رجب بٹ دونوں نے ان خبروں کی واضح طور پر تردید کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں اور اس تنازع کے بعد بھی ان کی جانب سے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، کیونکہ یہ خبر سراسر بے بنیاد تھی۔
