اب سے کسی بھی جہاز کو ہونے والے نقصان کا ہرجانہ ایرانی اثاثوں سے ادا کیا جائے گا: صدر ٹرمپ

سافٹ ویئر Jul 24, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اب سے کسی بھی جہاز پر حملے کی صورت میں ہونے والے نقصان کا کا ہرجانہ ایرانی اثاثوں سے ادا کیا جائے گا۔


اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آج کے بعد سے جہازوں، ان کے سامانِ تجارت (کارگو) یا اس سے متعلق کسی بھی چیز کو پہنچنے والے تمام نقصانات کا معاوضہ ایران کے ان فنڈز سے ادا کیا جائے گا جو امریکہ کے قبضے اور کنٹرول میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق آئندہ اطلاع تک ہو گا۔


صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ہرجانے بہت زیادہ بھی ہو سکتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہی صحیح قدم ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں