محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

سافٹ ویئر Jul 27, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال، علاقائی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔

محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، جبکہ سوگوار خاندان، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں