ناراض بیوی کو منانے والے شوہر نے انکار پر سسرال کے سامنے خود کو آگ لگا لی

سافٹ ویئر Aug 6, 2026 IDOPRESS

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ شہباز نے مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے وہ شدید جھلس گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہناتھا کہ شہباز کی بیوی ناراض ہو کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز اپنی اہلیہ کو واپس لانے کے لیے سسرال پہنچا تاہم جب وہ رضامند نہ ہوئی تو اس نے مبینہ طور پر سسرال کے گھر کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

واقعے کے بعد ریسکیو ٹیم نے شدید جھلسنے والے شہباز کو فوری طور پر بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں