وفاقی حکومت کا نجکاری پروگرام سست روی کا شکار، اہداف حاصل کرنے میں ناکامی

سافٹ ویئر Aug 31, 2026 IDOPRESS

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نجکاری پروگرام سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پانچ سالہ نجکاری پروگرام کے دو سال بعد بھی پہلے مرحلے کے ایک سال کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے، پہلے مرحلے کے ایک سال میں 10 اداروں کے ہدف کے مقابلے میں صرف دو اداروں کی نجکاری ہو سکی۔

پہلےمرحلے کےایک سال میں 10اداروں کونجکاری کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن 2سال گزر جانے کے باوجود حکومت کوصرف2 اداروں فرسٹ ویمن بینک اور پی آئی اے کی نجکاری کرنےمیں کامیابی ملی جس سے وفاقی حکومت کے بڑے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کو دھچکہ لگا۔

وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں 5 سالہ نجکاری پروگرام 2024 تا 2029 منظور کیا تھا،ابتدائی پلان کےتحت 3 مراحل میں 24اداروں کا نجکاری کے لیے انتخاب کیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں