امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ

سافٹ ویئر Aug 31, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی فورسز نے ایران کے لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو کئی ہفتوں بعد ایران میں امریکا کی پہلی معلوم فضائی کارروائی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار آبنائے ہرمز میں بحری بارودی سرنگیں پہنچانے کے لیے راکٹ داغنے کی تیاری کر رہے تھے اسی دوران امریکی فورسز نے کارروائی کی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے حملے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکا کو جوابی کارروائی اور سزا کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا جس میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔


لارک جزیرہ ایران کی اہم بندرگاہ بندر عباس کے قریب آبنائے ہرمز میں واقع ہے جو عالمی بحری تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ہفتے دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی تمام بحری بارودی سرنگیں تباہ یا ہٹا دی گئی ہیں جبکہ ایران نے اس دعوے کو محض پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں