پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں دو امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کا دعویٰ

سافٹ ویئر Aug 31, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایرو سپیس فورس نے امریکہ کی جانب سے لارک جزیرے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اردن میں کنگ حسین اور الازرق ایئربیسز کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔‘

بی بی سی اردو کے مطابق تاہم اردن کی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی صبح اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ میزائلوں کو روک لیا۔


پاسدارانِ انقلاب کے مطابق دونوں اڈوں پر تکنیکی اور مرمتی تنصیبات کے ساتھ ساتھ جنگی طیاروں کی تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ’شدید نقصان‘ پہنچا۔


آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کا جواب ’مزید تباہ کن کارروائیوں‘ سے دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ ’لارک جزیرے پر امریکی حملہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو کمزور نہیں کر سکے گا۔‘


اس سے قبل خبر رساں ادارے روئٹرز نے فاکس نیوز کے ایک رپورٹر اور ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے بتایا تھا کہ ’ایران نے اردن میں امریکی فورسز کو نشانہ بنایا، تاہم اب تک کسی ’اہم نقصان‘ کی اطلاع نہیں ملی اور تقریباً تمام آنے والے میزائلوں کو روک لیا گیا ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں