
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس میں پارک میں گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ وکیل کی شناخت ثنا اللہ ستی کے نام سے ہوئی ہے،وکیل کا قتل ہوا یا طبعی موت ہے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے،ایس ایس پی آپریشن کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی جو اس حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
