اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کی شرائط پوری ہونے تک امریکہ کے ساتھ کوئی نئی بات چیت نہیں ہوگی؛محسن رضائی 

سافٹ ویئر Sep 15, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی معاہدے کی شرائط پوری ہونے تک تہران امریکہ کے ساتھ کوئی نئی بات چیت نہیں کرے گا۔


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران ان کے ملک کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے ’بے چین‘ ہے۔


اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’ناکام ریاست ایران جلد ہی معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔‘


ان بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات سے گمراہ نہ ہوں، ’جب تک ایران کی شرائط پوری نہیں ہوتیں، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔‘


گزشتہ چند روز کے دوران ایرانی حکام مختلف بیانات میں بار ہا یہی مؤقف دہرا چکے ہیں۔


ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی معاہدے میں واپسی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسی صورت میں تہران بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں