پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق

سافٹ ویئر Sep 15, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کو پنجاب میں داخل ہونے پر سکیورٹی فراہم کر کے ایک ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے بارہا سہیل آفریدی کے عملہ اور کے پی کے کی حکومت سے روٹ کا پوچھا لیکن کوئی تعاون نہ کیا گیا، سہیل آفریدی کی نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے مکمل سکیورٹی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے کی وجہ سے شہری سارا دن تنگ ہوئے، مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے جس پر سہیل آفریدی کو عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اپنے گارڈز کے ہمراہ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کرنے کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے جن پر عوام نے کان نہ دھرے، حکومت پنجاب قانون کی بالا دستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں