
جدہ (مزحمد اکرم اسد) سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے ایک آگاہی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کسی بھی معلومات کو آگے بھیجنے سے پہلے اس کی درستگی یقینی بنائی جائے اور غیر مصدقہ مواد پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ وزارت نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ "بھیجنے سے پہلے تصدیق کریں، خطرہ مول نہ لیں۔"
سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی معلومات کو آگے منتقل نہ کریں جن کے درست ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔
