
ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان سکندر رضا 81 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کریگ اروائن 59، انوسینٹ کائیا 55، برائن بینیٹ 30، بریڈ ایونز 11، برینڈن ٹیلر 9، بین کرَن 7، ارنسٹ ماسُکو 3، ویزلے مادھیویر اور گریم کریمر 1، 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 4 جبکہ سکندر رضا اور گریم کریمر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ویزلے مادھیویر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
