سنگیتا کا تیسری شادی سے متعلق انکشاف، شوہر کا نام بھی بتا دیا

سافٹ ویئر Sep 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی تیسری شادی کا انکشاف کرتے ہوئے سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ گھریلو تشدد کے واقعات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ان دنوں سنگیتا آنے والی فلم مُکھو کی ہدایت کاری کر رہی ہیں، جس میں صائمہ، معمر رانا، میرا اور لیلیٰ اداکاری کر رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ آنے والے ڈرامے بھلے شاہ کی بھی ہدایت کاری کر رہی ہیں۔

حال ہی میں ہدایت کارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں اور سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ تشدد کے بارے میں بھی بات کی۔


اپنی تیسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ یہ میری تیسری شادی ہے، میری پہلی شادی ہمایوں قریشی سے اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی، میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی، جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں، ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ مجھ سے محبت کرتے ہیں، لیکن شادی میں سب سے بڑا ریڈ فلیگ جسمانی تشدد ہے، اسی وجہ سے میں نے پہلے طلاق لی تھی، اگر جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہو جائے تو اسے کاٹ دینا چاہیے، میں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے، یہاں تک کہ میں جسم پر چوٹوں کے نشانات کے ساتھ سٹوڈیو پہنچا کرتی تھی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں