اب تک عمران خان کے خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی: چیئرمین پی ٹی آئی

سافٹ ویئر Nov 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دس روز قبل تینوں چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی تھی، مگر اب تک اس خط پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں آج ایک بار پھر تینوں چیف جسٹس صاحبان سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بلا تاخیر انصاف دیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا۔


عمران خان کا خط وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو پہنچایا گیا تھا۔

وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔ جس میں بانی پی ٹی آئی کی طبی سہولتیں اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔

خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں