لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربااضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی،حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیئے گا کیسے؟ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا اور متوسط طبقہ خط ِ غربت سے نیچے چلا جائیگا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ھوشربا اضافے کے باعث مہنگائ کی بدترین لہر آ گىئ ھے ، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جئیے گا کیسے ؟؟؟؟؟
آئ ایم ایف کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائیگا اور متوسط طبقہ
خط ِ غربت سے نیچے چلا جائیگا ۔۔
ایران پر منحوس امریکی و صیہونی حملے…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 3,2026
