ملک کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ڈی ایم اے نے 12 اپریل سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔  نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز

جگہ Apr 12, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ڈی ایم اے نے 12 اپریل سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔


موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔ کسی بھی مدد کی صورت میں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں