سرکاری فنڈز کی غیر قانونی ’’پارکنگ‘‘ اور ایس ای سی پی افسران پر اربوں کی نوازشات کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری فنڈز کی غیر قانونی ’’پارکنگ‘‘ اور SECP افسران پر اربوں کی نوازشات کا انکشاف ہوا ہے، ایس ای

جگہ Apr 21, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری فنڈز کی غیر قانونی ’’پارکنگ‘‘ اور SECP افسران پر اربوں کی نوازشات کا انکشاف ہوا ہے، ایس ای سی پی نے اپنے افسران کو ماضی کے اثرات (بیک ڈیٹڈ) سے 1.191 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سرکاری اداروں کی جانب سے کمرشل بینکوں میں 1000ارب روپے جمع رکھنے کے انکشافات سامنے آنے کے بعد، اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپنے اس وقت کے چیئرمین، کمشنرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈائریکٹرز اور دیگر کئی ملازمین کو تنخواہ، مراعات، مراعات یافتہ فوائد اور دیگر فوائد جیسے کہ گریجویٹی، ٹرسٹ اور پنشن کی مد میں 1.191 ارب روپے کے واجبات ماضی کے اثر سے ادا کیے۔ یہ تمام فوائد (مراعات) گزشتہ 16 ماہ کے دوران، ایس ای سی پی بورڈ کی منظوری سے ماضی کے اثر سے حاصل کیے گئے۔ یکم جولائی 2023 سے 31 اکتوبر 2024 تک کے 16 ماہ کے دوران، ماضی کے اثر سے کی گئی ان ادائیگیوں کا مجموعی حجم 1.191 ارب روپے رہا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں