لاہور ہائیکورٹ: زیادتی کیس کے ملزم کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں زیادتی کے ایک مقدمے میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب عدالت نے ملزم ملک اعجاز کی عبوری ضمانت منظور کرلی، تاہم

جگہ Apr 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں زیادتی کے ایک مقدمے میں اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب عدالت نے ملزم ملک اعجاز کی عبوری ضمانت منظور کرلی، تاہم عدالتی فیصلے کے بعد کمرہ عدالت کے باہر کشیدگی پیدا ہو گئی اور صورتحال ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

سٹی 42نیوز کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کی فوری گرفتاری درکار نہیں، جس پر عدالت نے قانونی تقاضے مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالتی فیصلے کے فوری بعد مدعی فریق نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور کمرہ عدالت کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ مدعیوں نے تفتیشی افسر پر ملزم سے رشوت لینے کے الزامات عائد کیے اور کہا کہ کیس کو جان بوجھ کر کمزور کیا جا رہا ہے۔ مشتعل مدعیوں نے تفتیشی افسر کا گریبان پکڑ لیا جس کے نتیجے میں دونوں فریقین کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔صورتحال کشیدہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بیچ بچاؤ کرا کے معاملہ کنٹرول کیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے مدعیوں کو احاطہ عدالت سے باہر منتقل کر دیا تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔


مدعی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور وہ انصاف کی طالب ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سی پی او گوجرانوالہ نے بھی ملزم کو قصوروار قرار دیا تھا، اس کے باوجود ملزم کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔دوسری جانب تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ شواہد کی بنیاد پر ملزم کی فوری گرفتاری ضروری نہیں۔واضح رہے کہ ملزم ملک اعجاز کے خلاف گوجرانوالہ کے ایک تھانے میں زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ


زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی عبوری ضمانت منظور ، مدعیوں نے کمرہ عدالت میں ملزم کی گرفتاری نہ مانگنے پر تفتشی افسر کو گھیر لیا


زدکوب کیاگالیاں دی


اور تفتشی پر رشوت کا الزام لگایا pic.twitter.com/X8WNz15puS

— Waqas Awan (@WaqasAwan666) April 21,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں