آئندہ پروسیجر مکمل کئے بغیر کارروائی کی تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا،عدالت کی اے سی پاکپتن کو تنبیہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پروسیجر مکمل نہ کرنے پر اے سی پاکپتن کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پروسیجر کے بغیر کارروائی کی تو توہین عدالت

جگہ Apr 21, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے پروسیجر مکمل نہ کرنے پر اے سی پاکپتن کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پروسیجر کے بغیر کارروائی کی تو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکپتن میں قبرستان سے ملحقہ دکانیں گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد حسین چٹھہ نے درخواستوں پر سماعت کی،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے استفسار کیاکہ یہ کیا معاملہ ہے، مسئلہ اب تک حل کیوں نہیں ہوا، اے سی پاکپتن نے کہاکہ قبرستان کی جگہ خالی کرانی ہے جس پر قبضہ ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اراضی واگزار کرانے کیلئے کیا پروسیجر اپنایا؟صرف ایک دن کے نوٹس پر آپ نے کہہ دیا کہ دکانیں خالی کرو، ایک دن کے نوٹس پر آپ مشینیں لیکر دکانیں گرانے پہنچ گئے،کیا آپ نے کوئی درخواست سن کر فیصلہ کیا؟

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں