لاہور؛ پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی ،جنرل بس سٹینڈبادامی باغ میں ویٹنگ ایریا میں گندگی اورناقص انتظامات نے انتظامیہ کے دعوؤں کا بھانڈاپھوڑ دیا

جگہ May 26, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالاضحیٰ پر پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی کے موقع جنرل بس سٹینڈبادامی باغ میں ویٹنگ ایریا میں گندگی اورناقص انتظامات نے انتظامیہ کے دعوؤں کا بھانڈاپھوڑ دیا۔

صحافی محمد عمیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بادامی باغ ویٹنگ ایریاز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ٹک ٹاک پر سب اچھا مگر زمینی حالات اس کے برعکس ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنرل بس سٹینڈبادامی باغ میں پردیسیوں کا رش ہے جبکہ مرکزی ہال میں گندگی اور ناقص انتظامات ہیں،مرکزی ہال کے بیشتر پنکھے بند ہیں اور مسافر گرمی میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کیلئے ویٹنگ ایریاز میں بہترین انتظامات کے دعوے کئے گئے ہیں، گرمی سے بچاؤ کیلئے ویٹنگ ایریاز میں ایئر کولرز اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کا کہا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک پر سب اچھا مگر زمینی حالات


جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ میں پردیسیوں کا رش، مرکزی ہال میں گندگی اور ناقص انتظامات


مرکزی ہال کے بیشتر پنکھے بند، مسافر گرمی میں انتظار کرنے پر مجبور


یہ اسی AC صاحبہ کا ایریا ہے جنہوں نے چند روز قبل صحافی پر پرچہ کروایا تھا۔ pic.twitter.com/i4My3ZTLem

— Muhammad Umair (@MohUmair87) May 25,2026

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں