
بیت المقدس (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر پہلے بار کوئی ردعمل دیا ہے جس میں وہ اپنے سابق مؤقف قائم دکھائی دیے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق اسرائیلی صحافیوں سے عبرانی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی ہدف اسرائیل کو درپیش وجودی جوہری خطرے کا خاتمہ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے اسرائیلی وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ سفارتی پیش رفت ہوئی ہے لیکن اسرائیل کی جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ اسرائیل ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں اور خطے میں اس کے اتحادی گروپوں کے کردار پر سخت نگرانی ضروری ہے۔
