نجی جائیداد کے معاملے میں مالک کی رضامندی اور باہمی معاہدہ بنیادی شرط ہوگی: ٹیلی کام کمپنیوں کے بل پر وزیراعظم کی قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی

جگہ Jun 25, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزارت قانون و انصاف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2026 میں شامل رائٹ آف وے شقوں کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ کمیٹی نے اپنی عبوری رپورٹ پیش کر دی ہے اور کمیٹی نے بل میں شامل مجوزہ ترامیم اور رائٹ آف وے سے متعلق موجودہ قانونی ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس یوز‘‘ کے مطابق وزارت قانون کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے متعدد اجلاس کیے اور تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ رائے دی کہ بل کا بنیادی مقصد ملک میں ڈیجیٹل رابطہ سہولت کو بہتر بنانا اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، تاہم بعض شقوں کی زبان میں مزید وضاحت ضروری ہے تاکہ کسی قسم کا ابہام باقی نہ رہے۔

وزارتِ قانون و انصاف نے کہا کہ شہریوں کی نجی جائیداد، مالک کی رضامندی، حق اعتراض، قانونی تحفظ اور معاوضے کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، رائٹ آف وے اصلاحات کا مقصد عوام کو بہتر، قابل اعتماد اور تیز انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنا ہے، نہ کہ کسی شہری کے حق ملکیت کو متاثر کرنا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں