امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کی چار شقوں کی خلاف ورزی کی: باقر غالیباف

جگہ Jul 9, 2026 IDOPRESS

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ حملوں کے چند گھنٹے بعد ایران کے مرکزی مذاکرات کار اور پارلیمان کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی چار شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق غالیباف کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے طے کردہ انتظامات کی خلاف ورزی، مزید حملوں کی مسلسل دھمکیاں، تیل کی فروخت پر پابندیوں کی بحالی اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کا جاری رہنا ان اقدامات میں شامل ہیں جنھیں وہ امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’دھونس اور استحصال کا دور ختم ہو چکا، اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ہم جھکتے نہیں ہیں۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں