سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

جگہ Jul 9, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسان دوست اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کر دینے والی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عبدالستار ایدھی جنہوں نے بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کرتے کرتے عمر گزاری اور ان کی سماجی خدمات کا لگایا گیا پودا ایدھی فاونڈیشن کے نام سے تناور درخت بن چکا ہے جو پورے پاکستان میں ریسکیو، ایمرجنسی آپریشن کرنے کے ساتھ غریب لاچار افراد کی رہائش اور کھانے پینے کا انتظام بھی چلا رہا ہے۔

عبد الستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے بانٹوا شہر میں پیدا ہوئے، قیامِ پاکستان کے بعد 1947ء میں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوئے، 1951ء میں عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کا آغاز ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے کیا، اور پھر "ایدھی ٹرسٹ" کی بنیاد رکھی، جو بعد میں ملک گیر فلاحی نیٹ ورک میں تبدیل ہوگیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں