سہیل آفریدی کا تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کا اچانک دورہ، حوالاتیوں سے ملاقات

جگہ Jul 17, 2026 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے رات گئے بغیر پروٹوکول تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، حوالات میں موجود افراد سے ملاقات اور ان کے مسائل معلوم کئے۔

انہوں نے تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی، ان کے پیشہ ورانہ امور، ڈیوٹی کے حالات اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ تھانہ عوام کیلئے انصاف اور تحفظ کی پہلی دہلیز ہے، ہر شہری کو عزت، سہولت اور فوری رسائی فراہم کی جائے، زیرِ حراست افراد کے ساتھ انسانی وقار، قانون اور آئین کے مطابق برتاؤ اور تمام قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں