
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)دولت کی لالچ میں اور جائیداد ہتھیانے کے لیے بچوں نے اپنے والد کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ نے دولت کی لالچ میں بچوں کی جانب سے ذہنی مریضوں کے بحالی سینٹر میں داخل کروائے گئے والد کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
بازیابی کی درخواست پر سماعت جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے فاروق حیدر نے کی، جہاں تھانہ شادمان لاہور نے مغوی ناصر خان دولتانہ کو عدالت میں پیش کیا۔ مدعی عامر کی جانب سے ایڈووکیٹ صغراں گلزار نے دلائل دیئے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ تندرست شخص کو ذہنی مریضوں کے بحالی سینٹر سے بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بازیابی کا حکم صادر کر دیا۔
