’’ہاں میں ٹھرکی ہوں‘‘مفتی قوی کا پوڈ کاسٹ میں حیران کن بیان

جگہ Jul 17, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مفتی عبدالقوی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں خود کو ٹھرکی قرار دیتے ہوئے حیران کن بیان دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران میزبان فریحہ فرخ نے مفتی عبدالقوی سے سوال کیا کہ کیا وہ خود کو ٹھرکی یا ’فلرٹ‘ سمجھتے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، ’’جی، میں ٹھرکی ہوں، ہزار بار مانتا ہوں کہ میں ٹھرکی ہوں۔

مفتی عبدالقوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھلے دل اور کھلے ذہن کے انسان ہیں، لوگوں کی شخصیت کا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہے اور وہ اسی کو ’ٹھرک‘ قرار دیتے ہیں۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض افراد نے فریحہ فرخ کو ایسے مہمان کو پوڈکاسٹ میں مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے یہ بھی کہا کہ چلو انہوں نے اپنے بارے میں کھل کر اعتراف تو کیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں