ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع، ملزمہ کے خلاف اہم انکشافات

جگہ Jul 21, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی کورٹ میں سٹی ٹی ڈی نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا عبوری چالان جمع کرادیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چالان میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف قائم مقدمات کی تعداد 21 ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مقدمے میں انمول عرف پنکی اس کا بھائی ناصر، عین اللہ اور میسر علی عرف کو کی گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ملزمہ کا نام انمول عرف منزہ عرف پنکی تحریر ہے، عبوری چالان کے مطابق ملزم میسر علی عرف عاطف، ناصر اور عین اللہ کواختر کالونی سے گرفتار کیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور کوکین برآمد ہوئی، ملزم میسرعلی نے بتایاکہ اس کو عامرنے بتایا کہ وہ میڈیم پنکی کیلئے کام کرتا ہے۔

عبوری چالان کے مطابق پنکی گھر والوں سے ناراض ہوکر لاہور چلی گئی تھی، ملزمان کیخلاف 18 نومبر 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا عبوری چالان میں تفتیشی افسر انسپکٹر منصور سمیت 14 گواہوں کے نام شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں