لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کا ججز روسٹر جاری

حیاتیات Jul 19, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کےمطابق ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) سید شبیر حسین شاہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد روسٹر جاری کیا۔

جاری کردہ روسٹر کے مطابق اس کا اطلاق 20 جولائی بروز پیر سے ہوگا، پرنسپل سیٹ لاہور میں تعطیلات کے دوران 5 ڈویژن بنچز مختلف نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ 11 ججز بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کے فرائض انجام دیں گے۔

روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ اسی طرح جسٹس فیصل زمان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا سلسلہ جاری ہے اور تعطیلات ستمبر کے پہلے ہفتے میں اختتام پذیر ہوں گی، جس کے بعد عدالت معمول کے مطابق تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت دوبارہ شروع کرے گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں