
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل سوپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے امتحان کیلئے رجسٹریشن کرانے والے امیدواروں کی تعداد گزشتہ 4 برس کے دوران تقریباً 48؍ فیصد کم ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 2022 میں یہ تعداد 35059؍ سے کم ہو کر 2025 میں 18139؍ رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران امتحان میں شریک ہونے والے امیدواروں کی تعداد بھی 20262؍ سے کم ہو کر 12792؍ رہ گئی۔
درخواست گزاروں کی تعداد میں نمایاں کمی کے باوجود منتخب امیدواروں کی تعداد بھی محدود رہی جو 2022ء میں 239؍ سے کم ہو کر 2025ء میں 170؍ رہ گئی جب کہ وفاقی حکومت کی عام بھرتیوں میں بھی امیدواروں کی تعداد نمایاں کم ہوگئی ہے۔
