
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی۔
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کا مقصد امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول ایٹمی توانائی کے شعبے میں طویل المدتی شراکت داری قائم کرنا ہے، تاکہ سعودی عرب اپنے توانائی کے ذرائع کو مزید متنوع بنا سکے اور مستقبل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید ایٹمی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے تحت امریکی کمپنیاں سعودی عرب میں سول جوہری منصوبوں کی تعمیر، تکنیکی معاونت، تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی میں کردار ادا کریں گی، اس تعاون کا مقصد بجلی کی پیداوار میں اضافہ، توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو تقویت دینا بھی ہے۔
