جرمنی میں ڈی پورٹیشن کا عمل تیز، 23 افغان شہری کابل روانہ

جگہ Aug 28, 2026 IDOPRESS

برلن (زاہد مصطفیٰ اعوان)جرمنی نے ملک بدری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے 23 افغان شہریوں کو خصوصی چارٹر پرواز کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام افراد مرد تھے اور ان میں زیادہ تر ایسے افراد شامل تھے جو جرمنی میں مختلف سنگین جرائم میں سزا یافتہ رہ چکے تھے۔ چارٹر پرواز Leipzig/Halle ایئرپورٹ سے کابل کے لیے روانہ ہوئی۔

جرمن حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ افغانستان واپسی کا عمل صرف سزا یافتہ مجرموں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ایسے دیگر افغان شہری بھی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں جنہیں جرمنی چھوڑنے کا قانونی حکم دیا جا چکا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جرمنی میں غیرقانونی امیگریشن، مسترد شدہ پناہ کی درخواستوں اور ملک بدری کے عمل کو تیز کرنے پر سیاسی بحث جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں