
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے تھانوں کی حالت بدلنے لگی، تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تعمیر نو کے بعد تھانے کا افتتاح کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیانیوز‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تھانہ آبپارہ کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور ایس ایچ او آفس، ڈی آر سی، انکوائری آفس، ویٹنگ ایریا سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، محسن نقوی نے تھانے کے کاؤنٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور سائلین کے لیے فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
