چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا

جگہ Sep 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھجوا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری پر وزیراعظم کا خط اپوزیشن لیڈر کو موصول ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےالیکشن کمیشن میں نئی تقرریوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی سے رانا ثنا اللہ اور طارق فضل چوہدری نے ملاقات کی تھی، وزیراعظم کی جانب سے خط کا جواب بھجوانےکی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کوئٹہ میں ہیں، آئندہ دو تین روز میں اسلام آباد پہنچیں گے اور پھر وزیراعظم کے خط پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں سےمشاورت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈرمحمود خان اچکزئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرعلامہ راجہ ناصرعباس کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں