
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی تیل 1.58 فیصد کمی کے بعد 100.3 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔
برطانوی برینٹ خام تیل 0.91 فیصد کمی کے بعد 103.9 ڈالر فی بیرل پر آگیا، اماراتی مربان خام تیل 2.86 فیصد کمی کے بعد 117.9 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ قدرتی گیس کی قیمت 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 2.912 ڈالر فی یونٹ رہی۔
